خیبر ایجنسی ‘فورسزکا سرچ آپریشن ‘13مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

منگل 3 مارچ 2015 14:23

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے غنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 13مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جمرود کے علاقے غنڈی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13ا مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے پولیٹیکل کمپاؤنڈ منتقل کردیا گیا