الطاف حسین کاکینٹ میں رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہار

حکومت عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے ‘ بیان میں مطالبہ

منگل 3 مارچ 2015 14:23

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے واہ کینٹ میں رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بڑا سانحہ ہے جس میں خواتین سمیت کئی افرادجاں بحق اورمعصوم بچوں سمیت کئی افرادزخمی ہوئے۔ انہوں نے حکومت سے کہا کہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں۔ الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔