ہنگو میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام‘ دو دہشت گرد گرفتار

منگل 3 مارچ 2015 14:23

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ہنگو میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام دو دہشت گرد گرفتار ‘بھاری اسلحہ و منشیات برامد ،اس حوالے سے تھانہ سٹی ھنگو میں گرفتار دہشت گرد اور برامدکیاگیا اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ ھنگو خا ن اللہ خان وزیر نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ھنگومیں سکولوں کالجوں اورسرکاری املاک پرحملے کے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کے بعد کافی تحقیق کے بعد پتہ چلنے پر ہم نے ڈی ایس پی ھنگو گل سرور کے قیادت میں ھنگو کے علاقہ بگٹو میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ لگایا چھاپے کے دوران ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد شاہین شاہ ولد یار بادشاہ عابد شاہ ولد لائق شاہ ساکنان بگٹو کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد آر پی جی 7،چار عدد گولے ،تین عدد فیوز ،ایک عدد راکٹ لانچر بمعہ گولوں ،7عدد چارجرز ،دوعدد بار بور بندوقیں ،چار عدد تیس بور پستول ،7عدد چارجرز ،دو کلو چرس بمعہ ترازو برامد کر کے دہشت گردوں کو حوالات میں بند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہو گیاہے انہوں نے یہ بھی کہاکہ نشان دہی پر مزید کاروائی کی جائی گی ۔

متعلقہ عنوان :