صاف و شفاف انتخابات کا عزم لیکر سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا ‘ انجینئر یاسر گیلانی

منگل 3 مارچ 2015 14:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران سینٹ انتخابات شفاف بنانے سے گریز کر رہے ہیں جس سے ہارس ٹریڈنگ روکنے کے حوالے سے بدنیتی کھل کر سامنے آ چکی ہے،تحریک انصاف انتخابات کی شفافیت پر یقین رکھتی ہے،تحریک انصاف نے صاف و شفاف انتخابات کا عزم لیکر سینٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب، ملک ذکاء اللہ، جاوید دستگیر، ملک ناصر علی، بابو عاطف اسلم، بابو غلام مصطفی، چوہدری یعقوب نمبردار، ملک مصباح الحسین اور اعجاز احمدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کیلئے آئینی ترمیم لانے کے ارادے میں کبھی بھی سنجیدہ نہیں تھی 22ویں آئینی ترمیم ایک جھوٹا ڈرامہ تھا جو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے رچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :