خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں صوبے میں موجود 145 مدارس کو انتہائی حساس قرار دیدیا

منگل 3 مارچ 2015 14:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنی ایک رپورٹ میں صوبے میں موجود 145 مدارس کو انتہائی حساس قرار دیدیا نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ صوبے میں تین ہزار دس مدارس موجود ہیں جن میں سے 26 فیصد غیر رجسٹرڈ ہیں۔دستاویز کے مطابق کے پی میں انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے 57 فیصد مدارس ضلع ٹانک میں موجود ہیں جن کی تعداد 123 ہے۔

(جاری ہے)

صوبے بھر کے مدارس کو انتہائی حساس (یعنی کیٹیگری بی) میں یا حساس (کیٹیگری سی) کی فہرست میں شمار کیا گیا تاہم کسی بھی مدرسے کو انتہائی خطرناک (کیٹیگری اے) میں شامل نہیں کیا گیا صوبے کا کوئی بھی مدرسہ غیر شدت پسند مدارس کی کیٹیگری ڈی میں بھی شامل نہیں کیا گیا ۔بنوں میں دیگر اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ 241 مدارس موجود ہیں اس حوالے سے پشاور میں 232 مدارس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔صوبے میں 4608 غیر ملکی طلبہ بھی موجود ہیں جس میں سے سب سے زیادہ پشاور میں ہیں جن کی تعداد 2454 ہے۔

متعلقہ عنوان :