جہانگیر بدر آپ سینیٹر نہیں بن سکتے کیونکہ آپ کے پاس 40 کروڑ روپے کی رقم نہیں ہے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ

منگل 3 مارچ 2015 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ بابر بلوچ نے جہانگیر بدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ سینیٹر نہیں بن سکتے کیونکہ آپ کے پاس 40 کروڑ روپے کی رقم نہیں ہے اور سینیٹر بننے کیلئے 40 کروڑ روپے کا ہونا لازمی ہے۔ منگل کے روز سینٹ کے اجلاس میں جب جہانگیر بدر نے دو بینکوں سے متعلق بتایا کہ ان میں میری رقم اڑھائی لاکھ روپے ہے اور مجھے اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے کہا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آپ مزید رقم اکاؤنٹ میں جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

میں پٹرول ڈالر کہاں سے لے کر آؤں جس پر وفاقی وزیر ماحولیات مشاہداللہ خان نے کہا کہ ہم ان بینکوں سے متعلق انکوائری کریں گے ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں اڑھائی لاکھ روپے ہوں اور آپ کو اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے نوٹس جاری ہو جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے جہانگیر بدر سے کہا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں تو ٹوٹل اڑھائی لاکھ روپے ہیں آپ سینیٹر کیسے بن سکتے ہیں آپ کے پاس سینیٹر بننے کیلئے چالیس کروڑ ہونے چاہئیں جس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔