سابق چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینٹ میں پیش نہ کرنے پر ایوان بالا میں کل اٹارنی جنرل طلب
منگل 3 مارچ 2015 14:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینٹ میں پیش نہ کرنے پر ایوان بالا میں کل اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا گیا اور چیئرمین سینٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیا سپریم کورٹ کو معلومات فراہم نہ کرنے پر استثنیٰ حاصل ہے؟ وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے کہا کہ ایوان بالا قانونی ماہرین کو ایوان میں طلب کرسکتا ہے اور ان سے آئینی رابطے کیلئے تجاویز لے سکتا ہے۔
منگل کے روز سینٹ کے اجلاس میں چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ 6 مرتبہ سپریم کورٹ کو خط لکھ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کی پنشن اور مراعات سے متعلق ایوان بالا کو معلومات فراہم کی جائیں مگر ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہے؟ جس پر وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کو اٹارنی جنرل کو طلب کئے جانے اور آئینی رائے لینے پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس کو دی جانے والی مراعات پنشن اور مراعات سے متعلق رپورٹ کو ایوان میں پیش کردیا گیا ہے جس پر چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے سینٹ میں بابر اعوان‘ رفیق راجوانہ‘ کاظم خان سے رائے لیتے ہوئے کہا کہ کیا اٹارنی جنرل کو طلب کیا جاسکتا ہے اس پر بابر اعوان نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ جو حکومت سے ریاست کی مد میں فنڈز وصول کرتا ہے وہ پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسی کو بھی چھوٹ حاصل نہیں ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ملک کا وزیراعظم بھی پارلیمنٹ کو جوابدہ ہے۔ سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ایوان اگر چاہے تو کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے۔ یہ ایوان کا آئینی حق ہے۔ سینیٹر رفیق راجوانہ اور کاظم خان نے بھی چیئرمین سینٹ کے ریمارکس کی حمایت کی اور کہا کہ پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔ وفاقی وزیر قانون پرویز رشید نے ایوان بالا میں 1985ء سے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹسز کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1985ء سے لے کر اب تک ریٹائر ہونے والے چیف جسٹسز کی تعداد 12 ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے زیر استعمال ایک 6000 ہزار سی سی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.