آرمی پبلک سکول پر حملے کی ایف آئی آر سے متعلق درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت

منگل 3 مارچ 2015 13:54

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) آرمی پبلک سکول پر حملے کی ایف آئی آر سے متعلق درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت‘ درخواست میں زخمی اور شہید ہونے والوں کی الگ الگ ایف آئی آر درج کی جائے اور لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پشاور ہائی کورٹ میں 2 رکنی بنچ نے آرمی پبلک سکول پر حملے کی ایف آئی آر سے متعلق کیس کی سماعت کی ہے دو رکنی بنچ میں جسٹس اشہد اور جسٹس اسد اللہ چیمچنی نے شاہد اورکزئی کی درخواست کی سماعت کی درخواست گزار شاہد اورکزئی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول حملے سے متعلق لارجر بنچ تشکیل دیا جائے اور پشاور آرمی پبلک سکول میں متعدد افراد شہید ہوئے ہیں اور اس سے متعلق ایک ایف آئی آر ناکافی ہے اور خلاف قانون زخمیوں اور شہید ہونے والوں کی علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر درج کی جائے جس پر پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس سے متعلق درخواست کو چیف جسٹس ہائی کورٹ پشاور کو ارسال کر دی ہے۔