نیب نے کرپشن الزامات پر سندھ محکمہ فوڈ کے دو افسران کو گرفتار کر لیا

منگل 3 مارچ 2015 13:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) نیب نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں محکمہ فوڈ سندھ کے دو انسپکٹرز علی رضا اور عبدالعزیز نوشیرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بھاری کرپشن کی ہے اور فوڈ گودام سے کروڑوں روپے کا غلہ چوری کر کے فروخت کیا تھا جبکہ گندم میں ملاوٹ کا بھی ان پر الزام ہے۔

(جاری ہے)

نیب سندھ نے ان کے خلاف تحقیقات کیس یقینی اور ان پر الزامات کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ نیب سندھ کے تحقیقاتی افسران ان فوڈ افسران کا عدالت سے مزید ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیں گے۔ محکمہ فوڈ سندھ میں ہر سال اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہے اور ماضی میں بھی اس محکمہ کے متعدد افسران کرپشن کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :