ایران کیساتھ برا جوہری معاہدہ معاہدے کے بالکل نہ ہونے سے زیادہ بدترین ہو گا‘ سوسان رائس

منگل 3 مارچ 2015 13:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ برا جوہری معاہدہ بالکل ہی ڈیل نہ ہونے سے بدترین ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اسرائیل عوامی امور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسان رائس نے کہا کہ امریکہ ایران کو جوہری پروگرام میں پیشرفت سے روکنے کے لئے تمام آپشن کھلے رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سیکیورٹی صدر باراک اوبامہ کے خارجہ پالیسی مقاصد کے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگروں کی حمایت فراہم کرنا خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کے لئے نیا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران نہ صرف اسرائیل اور خطے بلکہ امریکہ کے لئے بھی سنگین خطرہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتہادی اس معاملے میں بالکل واضح موقف رکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ برا جوہری معاہدہ معاہدے کے بالکل نہ ہونے سے زیادہ بدترین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر باراک اوبامہ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن پاہو بھی یکساں موقف رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :