سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید اور زخمی بیٹیاں انصاف کی منتظر ہیں‘راضیہ نوید
منگل 3 مارچ 2015 13:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہید اور زخمی بیٹیاں 7 ماہ سے انصاف کی منتظر ہیں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف خواتین پر تشدد کو سنگین جرم سمجھتے ہیں تو پھر وہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں ، افسران کو تحفظ نہ دیں اور اس تشدد اور قتل و غارت گری کا حکم دینے والوں کو کٹہرے میں لائیں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ وہ پنجاب کی ہر خاتون کو ماں، بہن ،بیٹی سمجھتے ہیں اور انہیں تحفظ دینے اور انصاف دلوانے میں سنجیدہ ہیں۔
راضیہ نوید نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کی خواتین نے ریاستی درندگی کا جرأت مندانہ سامنا کیا ،اپنی بہنوں ،بھائیوں اور بزرگوں کے بہنے والے خون کو بھولے نہیں یہ زخم ہماری روحوں پر محفوظ ہیں،ہم اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے حکم کے منتظر ہیں جیسے ہی انہوں نے ظلم کے خاتمے اور انصاف کے بول بالا کیلئے سڑکوں پر آنے کا حکم دیا تو ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ان ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر ہونگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.