تحفظ ناموس رسالت عملدرآمدکمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا

منگل 3 مارچ 2015 13:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) چیئرمین قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی لیاقت بلوچ کی طرف سے طلب کردہ تحفظ ناموس رسالت قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو اسلام آباد میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،حافظ عبدالرحمن مکی ،حافظ زبیر احمد ظہیر ،میاں محمود الرشید ،پیر محفوظ مشہدی ،امیر حمزہ ،قاری زوار بہادر ،حافظ کاظم رضا،مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت کمیٹی کے ممبران شریک ہونگے ۔واضح رہے کہ قومی ایکشن پلان و عمل درآمد کمیٹی کا قیام منصورہ میں منعقدہ تحفظ ناموس رسالت آل پارٹیز کانفرنس میں عمل میں آیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :