غیر قانونی استعمال پر اسلام آباد چیمبر کے پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے‘ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

منگل 3 مارچ 2015 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد چیمبرآف کامرس کی جانب سے ڈسپلے سینٹر کے نام پر الاٹ کروائے گئے پلاٹ کے غیر قانونی استعمال کا نوٹس لے۔پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ اور ملی بھگت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اسلام آباد چیمبر پر قابض تاجروں نے ملک بھر کے برامدکنندگان اور غیر ملکی خریداروں کو ایک ڈسپلے سینٹر میں یکجا کرکے برامدات بڑھانے کے بہانے سی ڈی اے سے کروڑوں کا پلاٹ صرف آٹھ لاکھ روپے الاٹ کروایا جو اب پچاس کروڑ کا ہے۔

تئیس سال میں نہ عمارت مکمل کی گئی نہ ڈسپلے سینٹر بنایا گیا مگر گراؤنڈ فلورغیر قانونی طور پر ایک غیر ملکی بینک کو بھاری کرائے پر دے دیا گیا جبکہ بعض حصوں پر با اثر تاجر رہنما قابض ہو گئے جو برامدکنندھان، دستکاروں ، ہنرمندوں اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ افراد کا استحصال ہے کیونکہ پلاٹ انکا نام استعمال کر کے الاٹ کروایا گیا تھاجسے کمائی کا دھندا بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ بلڈنگ کے نام پر آنے والے تعمیراتی سامان میں خرد برد کی شکایت پر وزارت خزانہ کی خاموشی حیران کن ہے۔ ان غیر قانونی اقدامات پر چیمبر کے کسی عہدیدار یا ممبر نے کبھی اعتراض نہیں کیا نہ کبھی کسی ادارے نے نوٹس لینے کی ذحمت گوارا کی۔ اسلام آباد چیمبرپر قابض فاؤنڈر گروپ کے کئی رہنما اداروں کی ملی بھگت سے متعدد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں مگر انکے خلاف کبھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :