کراچی میں چھینی گئی گاڑیاں بیچنے والے 9 ملزمان گرفتار ‘آٹھ موٹر سائیکلیں بر آمد

منگل 3 مارچ 2015 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کراچی میں چھینی گئی گاڑیاں بیچنے والے 9 ملزمان کو اینٹی کار لفٹنگ سیل نے گرفتارکرلیا،ملزمان سے اسلحہ، چھینی گئی ایک گاڑی اور 8موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملزما ن نے انکشافات کئے کہ چوری یا چھینی گئی موٹر سائیکل 10سے 12ہزار میں خریدتے ہیں، سات، آٹھ ہزار میں ٹمپرنگ کرکے شناخت بدلتے ہیں اور پھر بلوچستان یا اندرون سندھ میں فروخت کردیتے ہیں،ہر موٹر سائیکل پر سات ، آٹھ ہزار روپے کما لیتے ہیں۔

اینٹی کارلفٹنگ سیل نے ملزمان کو گلستان جوہر اور لانڈھی میں کارروائیاں کر کے گرفتار کیاان کے قبضے سے اسلحہ، چھینی گئی ایک گاڑی اور 8موٹرسائیکلیں بھی برا?مد کی گئیں۔ حکام کے مطابق ملزمان چھینی گئی گاڑی میں ٹمپرنگ کرتے ان کے جعلی کاغذات بنواتے اور پھر انھیں اندرون سندھ یا بلوچستان میں فروخت کردیتے تھے۔

(جاری ہے)

ملزمان میں سے ایک نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ پیشے سے مکینک ہے اور چھینی یا چوری کی گئی گاڑی اس کے پاس لائی جاتی تو وہ 5سے6ہزار لے کر اس کا حلیہ اور شناخت تبدیل کردیتا، دوسرے نے بتایا کہ قائد آباد سے چوری یا چھینی گئی موٹرسائیکل پر 7سے8ہزار روپے اوپر مل جاتیہیں۔

حکام کے مطابق موٹرسائیکل لفٹنگ میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ضلع دادو میں ہر ہفتے چوری یا چھینی گئی گاڑیوں کا بازار لگتا ہے ، 10سے15ہزار روپے میں نئے ماڈلز کی موٹرسائیکل دستیاب ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :