اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس پر دہشتگرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی پہلی برسی ‘ ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا

منگل 3 مارچ 2015 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان بار کونسل کی جانب سے تین مارچ کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس پر دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں یومِ سوگ منایا گیا ضلعی انتظامیہ نے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضے کی ادائیگی کی تھی تاہم ان مجرموں کو اب تک سزا نہیں دی جاسکی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام بار ایسوسی ایشنز اپنے متعلقہ بار رومز میں تعزیتی اجلاس کئے اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی ایڈوکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے متاثرین کے خاندانوں کو مناسب معاوضے کی ادائیگی نہ کرنے پر اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر توجہ دے۔ایک سال قبل اس خوفناک حملے کی تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف ایٹ ڈسٹرکٹ کورٹس کے بلاک نمبر 3 میں اور واجد گیلانی ہال میں دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کرکے بارہ افراد کو جاں بحق کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :