پاکستان نے عطیہ کی گئی بچوں کو مہلک امراض سے بچانے والی 37 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسینز ضائع کردیں

متعلقہ افسران کو معطل کر دیا ہے ‘ انکوائری کی جارہی ہے ‘سائرہ افضل تارڑ

منگل 3 مارچ 2015 13:27

پاکستان نے عطیہ کی گئی بچوں کو مہلک امراض سے بچانے والی 37 لاکھ ڈالر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان نے عطیہ کی گئی بچوں کو مہلک امراض سے بچانے والی 37 لاکھ ڈالر مالیت کی ویکسینز ضائع کردیں۔ سائرہ افضل تراڑ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ہم نے متعلقہ افسران کو معطل کردیا ہے ‘اس سلسلے میں انکوائری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر ثقلین احمد گیلانی نے بتایا کہ شاید جینیریٹرز کی خرابی کے باعث یہ مسئلہ پیش آیا تاہم انکوائری کے بعد ہی صورت حال واضح ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 37 لاکھ ڈالر مالیت کی 13 ملین ڈوسزضائع ہوچکی ہیں جنہیں یونیسیف نے عطیہ کیا تھا یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 میں سے ایک بچہ اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہی انتقال کرجاتا ہے ‘ زیادہ تر بچے باآسانی علاج ہوجانے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہوتے ہیں۔گزشتہ سال ایک بین الاقوامی ایجنسی نے حکومت کی جانب سے پولیو مینجمنٹ کو تباہ کن قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :