لاہور: پیک حکام کی ایک اور نا اہلی سامنے آ گئی

منگل 3 مارچ 2015 13:24

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نا اہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے ، 5 ویں جماعت کا 2 بجے ہونے والا پرچہ آ ؤٹ ہو کر صبح 10 بجے ہی طلابعلموں تک پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق 5 ویں جماعت کا 2 بجے ہونے والااخلاقیات کا پرچہ صبح 10 بجے ہی آؤٹ ہو گیا جو کہ پیک حکام کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پرچہ آؤٹ ہونا پیک حکام کے دعووں پر ایک اور سوالیہ نشان ہے جبکہ قبل از وقت پرچہ آؤٹ ہونے پر والدین اور اساتذہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ عنوان :