لاہور: مقامی عدالت نے نامور کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں

منگل 3 مارچ 2015 13:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : مقامی عدالت نے نامور کامیڈین طارق ٹیڈی کے گرفاتری کے وارنٹ جاری کر دئے ہیں تفصیلات کے مطابق طارق کی اہلیہ عاصمہ نے عدالت میں طارق کے خلاف ایک درخواست دائر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بیٹی کی پیدائش پر طارق نے اسے گھر سے نکال دیا اور 5 سال سے خرچ بھی نہیں دیا ، اہلیہ کا کہنا تھا کہ دو بیٹیوں کی کفالت کے لیے طارق سے خرچ لے کر دیا جائے جس پر عدالت نے طارق ٹیڈی کو نوٹسز بھی جاری کیے تھے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں مل سکا، عدالت نے پولیس کو طارق ٹیڈی کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئے ہیں.

متعلقہ عنوان :