وزیراعظم نواز شریف کا حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

منگل 3 مارچ 2015 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے بارش سے متاثر ہونے والے افراد کی ہر ممکن امداد کی جائے اور زخمی اور بارشوں سے بیمار ہونے والوں کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے حالیہ بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے اور چاروں صوبوں کے حکام کو ہدایت کی ہے کے حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے اور اس کے ساتھ ہی محکمہ صحت کو بھی زخمیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کے بعد بیماریوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔