سندھ اسمبلی میں کراچی کی بلند عمارتوں کے خلاف قرارداد، بلند عمارتوں کی تعمیر کے لیے کمیشن قائم کیا جائے،

منگل 3 مارچ 2015 12:41

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی کی جانب سے کراچی میں موجود بلند عمارتوں کے لیے قراردادا پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں بلند عمارتیں شہری آبادی سے دور بنائی جاتی ہیں لیکن کراچی میں 15 ، 15 منزلہ عمارتیں بنائی گئی جو کہ شہری آبادی میں موجود ہیں، بلند عمارتوں کے باعث شہری مسائل اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی میں اضافہ ہوتا ہے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں بلند عمارتیں بنانے کے لیے ایک کمیشن قائم کی جائے.