عراقی افواج نے کئی اضلاع دولت اسلامیہ سے چھڑا لیے

منگل 3 مارچ 2015 12:19

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)عراق کی حکومتی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام کے آبائی شہر تکریت کے کئی اضلاع کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا تیس ہزار حکومتی افواج اور شیعہ ملیشیا نے شمالی عراق کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑانے کے لیے اتوار کے روز آپریش شروع کیا تھا۔

(جاری ہے)

آپریشن میں شریک شیعہ ملیشیا کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایران کے ایک سینئر فوجی جنرل عراق میں موجود ہیں اور اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔گزشتہ جون میں دولت اسلامیہ نے عراق کے شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔دولت اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے فوجیوں کی تعداد 30 ہزار ہے اور انھیں عراقی ایئرفورس کی امداد حاصل ہے۔