اداکارہ شردھا کپورنے زندگی کی 23بہاریں دیکھ لیں

منگل 3 مارچ 2015 12:01

اداکارہ شردھا کپورنے زندگی کی 23بہاریں دیکھ لیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اداکارہ شردھا کپور3مارچ کو 23برس کی ہوگئیں۔3مارچ 1992ء کو شکتی اور شیوانگی کپور کے گھر جنم لینے والی شردھا کپور نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز2010ء میں ڈرامہ فلم تین پتی سے کیاجس میں انکے علاوہ امیتابھ بچن ،سر بین کنگسلے اور آر مدھاون نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

(جاری ہے)

تین پتی کے بعد شردھا نے بطور مرکزی ہیروئن2011ء میں نوجوان نسل پر بنائی گئی کامیڈی فلم لو کا دی اینڈمیں کام کیا تاہم بالی میں انہیں کامیابی بھٹ بینر تلے بنائی گئی فلم عاشقی کے سیکوئل عاشقی ٹو سے شہرت ملی جس نے انہیں اتنی کم عمر میں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

بلاک بسٹر فلم عاشقی ٹو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شردھا کو معروف میگزین ایف ایچ ایم کی جانب سے2013ء میں دنیا کی سب سے پرکشش ترین100خواتین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا۔بالی ووڈ میں تیزی سے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی شردھا کی گذشتہ سال سدھارتھ ملہوتراکے ساتھ دی ولن اور شاہد کپور کیساتھ حیدر ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔