پہلی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 7 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 3 مارچ 2015 12:01

پہلی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 7 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ویمن روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 7 سے 8 مارچ تک جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 سے 10 مارچ تک اسلام آباد میں ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ دونوں ایونٹس میں چاروں صوبے ‘ اسلام آباد ‘ فاٹا ‘ ایچ ای سی ‘ آرمی واپڈا ‘ سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ قومی ایونٹس کی تیاری کے لئے تمام صوبے اور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے پشاور سے واہ ‘ ایبٹ آباد سے نتھیا گلی اور اسلام آباد سے مری تک تین سائیکلنگ ریس اپریل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے یہ تینوں ایونٹس نومبر اور دسمبر 2014ء میں منعقد ہونے تھے تاہم سانحہ پشاور کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا اب نئے شیڈول کے مطابق تینوں ایونٹس اپریل میں منعقد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :