آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ، نیوزی لینڈ ٹیم کی پوائنٹ ٹیبل پرپہلی پوزیشن
منگل 3 مارچ 2015 11:51
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 23 میچوں کے بعد اب تک مشترک میزبان نیوزی لینڈ چار فتوحات اورآٹھ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پرہے۔ گروپ بی میں بھارت تین میچزجیت کرٹاپ پر براجمان ہے۔ورلڈکپ میں تئیس میچوں کے بعد مشترک میزبان نیوزی لینڈ چارمیچز میں چار فتوحات، آٹھ پوائنٹس اورپلس تین اعشاریہ پانچ آٹھ کے نیٹ رن ریٹ کیساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن پرفائز ہے۔
سری لنکا نے چارمیں سے تین میچ جیتے۔ چھ پوائنٹس اورپلس اعشاریہ ایک دو رن ریٹ کی بدولت گروپ میں اسکا دوسرا نمبر ہے۔ بنگلہ دیش اور میزبان آسٹریلیا نے تین میچوں میں ایک فتح، ایک شکست اورایک غیر فیصلہ کن میچ سے تین تین پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔نیٹ رن ریٹ میں معمولی برتری سے بنگلہ دیش تیسرے اورآسٹریلیا چوتھے نمبر پرہے۔(جاری ہے)
افغانستان تین اور انگلینڈ چار میچوں میں ایک کامیابی حاصل کرسکے ہیں۔
اوربالترتیب پانچویں اورچھٹی پوزیشن پرہیں۔ اسکاٹ لینڈ اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکا۔بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر چھ پوائنٹ اورپلس دواعشاریہ چھ تین رن ریٹ کی بدولت گروپ بی میں سرفہرست ہے۔ جنوبی افریقا نے تین میں سے دومیچز جیتے۔ ایک ہارا۔ پروٹیز کے پوائنٹ چار اورنیٹ رن ریٹ پلس ایک اعشاریہ دوچھ ہے۔ آئرلینڈ دومیچوں میں دوفتوحات، چار پوائنٹس اورپلس اعشاریہ تین تین رن ریٹ کیساتھ تیسرے نمبر پرہے۔ ویسٹ انڈیز نے چارمیں سے دومیچ جیتے، دوہارے۔ ان کے پوائنٹ چار، رن ریٹ منفی اعشاریہ ایک تین اورپوزیشن چوتھی ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کیخلاف پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ لیکن زمبابوے منفی اعشاریہ سات دو اور پاکستان منفی ایک اعشاریہ سات تین کے ساتھ بالترتیب پانچویں اورچھٹی پوزیشن پرہیں۔ یواے ای کو پہلی فتح اور پوائنٹ کی تلاش ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.