سات دن میں مختلف کنڈیشنز میں ورلڈ کپ کے تین میچ کھیلنا آسان نہیں،ورلڈ کپ کے آغاز میں ٹیم کو دو ہفتے میں تین میچ کھیلنے کو ملے، نیپیئرمیں کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہیں، پاکستانی بیٹسمین باصلاحیت ضرور ہیں ،گیل اور ڈی ویلیئرزنہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی میڈیا سے گفتگو
منگل 3 مارچ 2015 11:40
نیپیئر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سات دن میں مختلف کنڈیشنز میں ورلڈ کپ کے تین میچ کھیلنا آسان نہیں ہے۔منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ یہ صورتحال پاکستانی ٹیم کے لیے چیلنج ہے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا البتہ اس سے نمٹنے کی کوشش ضرور کی جا سکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں پاکستانی ٹیم کو دو ہفتے میں تین میچ کھیلنے کو ملے اور جب میچوں کے درمیان بہت زیادہ وقفہ ہو تو ردھم میں فرق آجاتا ہے۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے بیٹسمینوں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف اہم میچز سے قبل یو اے ای کے خلاف بڑا سکور کر کے کھویا ہوا اعتماد واپس لانے میں کامیاب ہوں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.