پاکستان کرکٹ ٹیم گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی

منگل 3 مارچ 2015 11:34

پاکستان کرکٹ ٹیم گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچز میں بدترین شکست کے باوجود میگاایونٹ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم سب سے زیادہ آن لائن سرچ کی جانے والی ٹیم بن گئی۔گوگل رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی کرکٹ ٹیموں میں پاکستان سرفہرست جب کہ بھارت دوسرے نمبر پر پے جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے بالترتیب ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو سرچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گوگل رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شائقین کرکٹ نے ٹیموں کے علاوہ انفرادی طورپر کھلاڑیوں کو بھی سرچ کیا اورخاص طور پر بھارت کے شائقین نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان کو سرچ کیا جب کہ بیشتر افراد نے ان کے قد میں دلچسپی لیتے ہوئے اسے سرچ کرنے کی کوشش کی۔جنوبی ایشیا میں کرکٹ شائقین نے کرس گیل کو ڈبل سنچری بنانے کے بعد سب سے زیادہ سرچ کیا جب کہ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران مہیلا جے وردھنے کا بلا ٹوٹنے کے بعد انہیں بھی کئی بار سرچ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :