بھارتی سیکرٹری خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

منگل 3 مارچ 2015 11:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،اسلام آباد پہنچنے پر ہندوستانی ہائی کمیشن اوردفترخارجہ کے اعلیٰ حکام نے ہندوستانی سیکریٹری خارجہ کا استقبال کیا۔ایس جے شنکر وزارت خارجہ کا مختصر وفد بھی اپنے ہمراہ لے کر آئے ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے سیکرٹری خارجہ مذاکرات معطل کئے جانے کے 7 ماہ بعد بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت پسند رہنماوٴں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے سیکریٹری خارجہ سطح پر شروع ہونے والے مذاکرات معطل کردیئے تھے جس کے بعد پاکستان کا کہنا تھا کیوں کہ مذاکرات بھارت نے معطل کئے لہٰذا اسے بحال کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :