پشاور: خیبر پختونخواہ میں موجود افغان مہاجرین کا ڈیٹا محکمہ پولیس کو بھجوا دیا گیا۔

منگل 3 مارچ 2015 11:14

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : خیبر پختونخواہ میں موجود افغان مہاجرین ، ان کے نام اور ایڈ ریس کی ایک رپورٹ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تیار کر کے افغان کمشنریٹ نے محکمہ پولیس کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق اس میں افغان مہاجرین کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 29 بڑےجبکہ 70چھوٹے افغان کیمپس موجود ہیں ان کیمپس میں 639073 افراد مقیم ہیں جبکہ ان میں سے محض 114096 خاندان رجسٹرڈ ہیں افغان کیمپس میں مقیم لوگوں کی بڑی تعداد رجسٹرڈ نہیں ہے اور لاکھوں افراد ایسے بھی موجود ہیں جن کا ڈیٹا مکمل نہیں ہے تاہم اس رپورٹ میں غیر رجسٹرڈ لوگوں کا ڈیٹا شامل نہیں کیا گیا.

متعلقہ عنوان :