بھارت دنیا کو ایٹمی جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے ، محمد ثروت اعجاز قادری،

پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کی آنکھ نکال لیں گے بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سپورٹ کرنا بند کردے،ثروت اعجاز قادری

پیر 2 مارچ 2015 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کو ایٹمی جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے ،دفاعی بجٹ میں بھارت کا 4کھرب کا اضافہ خطے میں طاقت کے توازن اور امن کو تباہ کرنے کا عندیہ ہے ،مودی حکومت کو گیارہ ماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں اس دوران انکی پاکستان مخالف پالیسیوں سے کوئی منہ نہیں موڑ سکتا،بھارتی فوج کی پاکستان کی سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری بھارت کاجارحانہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ،پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ ہے ،پاکستان کی سلامتی اور ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے جب بھی پاک فوج نے آواز دی شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ،بھارت طاقت کے زور پر مسئلہ کشمیر کو نہیں دبا سکتا ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات بے سود ہیں ،بھارت دہشتگردوں کو پرموٹ کرتا ہے بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات میں بھارت دہشتگردوں کی سرپرستی کررہا ہے ،دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی بھر پور کاروائی پاکستان سے دہشتگردوں کا صفایا بھارت کو ناگوار گذرا اس لئے سرحدوں پر بھارت نے بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کرکے پاک فوج اور عوام کو دھوکہ دینے کیلئے سازش کی جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئے ،دہشتگردوں کو صفایا کرنا پوری قوم کا عزم ہے اور قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان پر بری نظر ڈالنے والوں کی آنکھ نکال لیں گے ،بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سپورٹ کرنا بند کردے ،اقوام متحدہ عالمی قوتیں بھارت کی دہشتگردوں کی سپورٹ اورسرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کا نوٹس لیں ،بھارت عالمی قوانین کی کھل کر خلاف ورزی کررہا ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت پاکستان اور عالمی طاقتیں اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :