اہلسنت کی کتابوں پر پابندی قابل قبول نہیں کی جائیگی ، اہلسنت وجماعت کے آئمہ اور خطباء پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی آڑمیں صلوٰ ة والسلا م پڑھنے پر مقدمات خارج کئے جائیں ، اہلسنت کے مدارس کے نصا ب میں اصطلاحات سے قبل اکابرین اہلسنت کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ ناقابل قبول ہوگا، اہلسنت نے ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی عملی مذمت کی ہے آئندہ بھی جاری رکھے گی ، حکومت نیشرپسند عناصر کے کہنے پر کوئی غلط فیصلے مسلط کیے تو اکثریت سراپا احتجاج ہوگی،

تحریک اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام متحدہ تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

پیر 2 مارچ 2015 23:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) تحریک اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام متحدہ تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اہلسنت کی کتابوں پر پابندی قابل قبول نہیں کی جائے گی حکومت اگر کسی کو خوش کرنے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے تو بھر پور مزاحمت کی جائے گی ، اہلسنت وجماعت کے آئمہ اور خطباء پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی آڑمیں صلوٰ ة والسلا م پڑھنے پر مقدمات فل فور خارج کئے جائیں ۔

اس کے لیے پولیس اور علما ء پر بورڈ تشکیل کیا جائے، مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن کو اتنا پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ علماء کرا م پور دن دفاتر کے چکر لگاتے ہیں اور نتیجہ صفر نکلتا ہے، اہلسنت کے مدارس کا نصا ب متعین ہے ۔ اس میں کسی بھی قسم کی اصطلاحات لانے سے قبل تنظیم المدارس اہلسنت اور جیداکابرین اہلسنت کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہ ہوگا ، 21 ویں ترمیم خالصاً دہشت گردوں کی دہشت گردی ختم کرنے کیلئے لائی گئی ،حکومتی صفوں میں بیٹھے چند متعصب افسران جودہشت گردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں نے تمام ترتوپوں کا رکھ اہلسنت کی طرف کیا ہوا ہے ، اصل مسئلہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

اہلسنت نے ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کی عملی مذمت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی ۔ حکومت نے اگر کسی شرپسند عناصر کے کہنے پر اگر کوئی فیصلے مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی سب سے بڑی اکثریت سراپا احتجاج ہوگی ، حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے افراد اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے مدارس کے نام منظر عام پر لائے ، بیرونی امداد لینے والے مدارس اور غیر ملکی ایجنڈوں پر کاربنداین جی اوز پر فوراً پابندی لگائی جائے ، ملک بھر کے اضلاع کی امن کمیٹیوں میں موجودکالعدم تنظیمات کے افراد کو فوراً خارج کیا جائے ، سستی شہر ت حاصل کرنے کیلئے درود وسلام کی پابندی کا نام لیکر دھرنوں کی سیاست سے ضرب عضب آپریشن متاثرہ ہوگا ۔

تحریک اہلسنت پاکستان اور دیگر تمام متحدہ تنظیمات اہلسنت کی تمام جماعتیں اس کا مکمل بائیکاٹ کرتی ہیں ۔ اور وطن عزیز میں قائم امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کو سراہتی ہیں ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ضرب عضب آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہدا ء کو درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہیں ۔ پیر کو یہاں مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار فیصل آباد میں تحریک اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام متحدہ تنظیمات اہلسنت کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان پیر سید محمد اقبال شاہ مرکزی صدر تحریک اہلسنت پاکستان  مولانامفتی محمد باغ علی رضوی وائس چیئرمین جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید ارشد القادر  صدرتحریک اہلسنت پاکستان صوبہ سندھ شیخ ذوالفقار احمد رضوی صدر تحریک اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب مولانا مفتی محمد یونس رضوی مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک اہلسنت پاکستان پیر ابراہیم سیالوی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان علامہ ریاض کھرل اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اس موقع پر اتحاد ملت اسلامیہ صاحبزادہ محمد منشاء سالک  متحدہ امن کمیٹی پاکستان ذوالفقار علی نیازی انجمن فدایان رسول پاکستان پیر زاہد القادری ضلعی صدر تحریک اہلسنت پاکستان صاحبزادہ قوسین حق جمعیت مشائخ پاکستان طارق چشتی سنی تحریک پاکستان قاری محمد سلطان سیالوی انجمن غلامان مصطفےٰ پاکستان مولانا محمد صادق قادری انجمن سپاہ مصطفےٰ پاکستان صاحبزادہ نعیم رضا رہنما تحریک اہلسنت ڈویژنل مولانا عبدالرشید رضوی چیئرمین اہلسنت علماء بورڈ  رانا محمد اکرم تیڑی آف ڈجکوٹ ناظم نشر واشاعت نور الہدیٰ فاؤنڈیشن مفتی گلزار احمد رضوی ضلعی صدر تحریک اہلسنت پاکستان جھنگ سید حیدر رضا شاہ ضلعی صدر تحریک اہلسنت پاکستان چنیوٹ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :