تخت لاہور پر قابض نااہل حکمرانوں نے چنیوٹ میں سونے اور تانبے کے ذخائر کا ڈرامہ رچا کر عوام کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹا دی سونے کے ذخائر نندی پور جیسی وارداتوں کا تسلسل ہے، تاجر حکمرانوں نے سازش سے ملکی زراعت کو تباہ و برباد کردیا،

پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو کا عارفوالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 2 مارچ 2015 23:35

عارفوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر منظور احمد وٹو نے کہاہے کہ تخت لاہور پر قابض نااہل حکمرانوں نے چنیوٹ میں سونے اور تانبے کے ذخائر کا ڈرامہ رچا کر عوام کو درپیش مسائل سے توجہ ہٹا دی سونے کے ذخائر نندی پور جیسی وارداتوں کا تسلسل ہے، تاجر حکمرانوں نے سازش کے تحت ملک کی زراعت کو تباہ و برباد کردیا ۔

وہ عارفوالا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے وعدے کر کے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا چھوٹے چھوٹے بچے بجلی آنے پر بجلی آئی بجلی آئی کے نعرے لگا کر حکومت کی کارکردگی کا مزاق اڑا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی ناقص زرعی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا کسان اپنی کاشت کی گئی فصل اونے پونے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہے لوہے کے تاجر حکمرانوں نے سازش کے تحت ملک کی زراعت کو تباہ و برباد کردیا پنجاب میں لا اینڈ آڈر کا برا حال ہے حکمران اپنی ناقص کاکردگی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات سے فرار حاصل کر رہی ہے پیپلز پارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اسے کوئی مائی کا لال دور نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپریل میں وطن واپس آئیں گے اور باپ بیٹے کے درمیاں اختلافات کی خبریں دم توڑ دیں گیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ناتجربہ کار سیاست دانوں کو ٹولہ ہے جس سیاسی پختگی کا نام و نشان نہیں اس موقع پر تنویر اشرف کائرہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :