ضلعی حکومت کا شیخوپورہ کے مختلف علاقوں سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 23:33

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) ضلعی حکومت کا شیخوپورہ کے علاقوں سول کوارٹرز روڈ، عزیز بھٹی روڈ، امام باگاہ چوک، پیر بہار شاہ چوک، کالج روڈ، سول لائن، خادم حسین روڈ، مین بازار، ککے زئیاں گلی، زرگراں گلی،گوجرانوالہ،جکارتہ روڈ سمیت کئی مقامات سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ضلعی حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ٹریفک کے بندہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ رش کے باعث کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا واقعہ نہ ہو جائے، اس لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے تجاوزات کو ختم کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔