ہارون آباد ، مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت دو خواتین جاں بحق ایک عورت ایک بچی سمیت سات افراد زخمی

پیر 2 مارچ 2015 23:33

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء) مختلف واقعات میں ایک بچی سمیت دو خواتین جاں بحق ایک عورت ایک بچی سمیت سات افراد زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈونگہ بونگہ کے علاقہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے محنت گش بابر علی کی بیوی تیش سالہ عابدہ اور پانچ سالہ ماریہ موقع پر جا نبحق اور دیگر ایک بچی سمیت دو بچے معمولی نوعیت کے زخمی بتائے جاتے ہیں بارش کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے جس سے گلی محلوں اور بازار میں پانی ہی پانی ہے جسکی وجہ سے پیدل چلنے والے پر یشانی کا شکار ہیں دوسرے واقع میں الہاشم کالونی گلی نمبر 8میں گھر کے باہر بجلی کا پول لگانے کے تنازع پرمحلے میں لڑائی جھگڑا ہوا جس سے ایک عورت سمیت چار افراد زخمی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :