صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل ملازمین کیلئے سروس سٹرکچر کااعلان کرکے وعدوں پر عملدرآمد کرے،

بلدیا تی الیکشن سے قبل سر وس سٹر کچر ، اپ گر یڈ یشن اور کنٹر یکٹ ملا زمین کو مستقل کر نے کے احکا مات جاری کئے جا ئیں ،وزیر بلدیات کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں المرکز اسلامی پشاور کے سامنے پر امن احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا، ضلع صوابی کے بلدیاتی اداروں کی یونینز رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 23:27

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل بلدیاتی ملازمین کیلئے سروس سٹرکچر کااعلان کرکے وعدوں پر عملدرآمد کریں ۔ بلدیا تی انتخابات کے اعلا نات کر نے والے حکمران پہلے بلدیا تی ملا زمین کو درپیش مسائل حل کر یں ۔بلدیا تی الیکشن سے قبل سر وس سٹر کچر ، اپ گر یڈ یشن اور کنٹر یکٹ ملا زمین کو مستقل کر نے کے احکا مات جاری کئے جا ئیں ۔

وزیر بلدیات کے جانب سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں المرکز اسلامی پشاور کے سامنے پر امن احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان ۔ اس بات کا فیصلہ ضلع صوابی کے تمام بلدیاتی اداروں کے یونینز رہنماؤں کے ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن (رجسٹرڈ) مردان ڈویژن کے چئیر مین حاجی قاسم علی نے کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ فیڈریشن کے صوبائی عہدیداروں شوکت علی انجم ۔ حاجی توفیق زمان ۔ حاجی شیر فرزند خان ۔ ڈسٹرکٹ کونسل صوابی کے یونین رہنما جوہرزمان ۔ میونسپل کمیٹی صوابی کے یونین صدر حاجی نیازعلی ، جزل سیکرٹری آیاز احمد، میونسپل کمیٹی ٹوپی کے صدر محمد سجاد،جزل سیکرٹری محمد فاضل جونئیر، میونسپل کمیٹی کرنل شیر کلے کے صدرمحمد آیاز ، حاجی محمد نصیر، حسن بادشاہ۔

ٹاؤن کمیٹی زیدہ کے ڈاکٹر فضل الہیٰ اور یونین لیڈران حاجی دلہر زمان ، مومن خان ، زبیر خان، عاشق حسین ، حبیب خان ، ظاہر شاہ ودیگر یونین و فیڈریشن عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن اور بلدیاتی یونینز نمائندگان نے ُ PTI کے سربراہ جناب عمران خان ،جناب پرویز خٹک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ،جناب اسد قیصر اسپیکرصوبائی اسمبلی ، جناب عنایت اللہ خان صوبائی وزیر بلدیات ، جناب مظفر سید ایڈووکیٹ صوبائی وزیر خزانہ، جناب سیکر ٹری بلدیات ،جناب سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ صو بہ خیبر پختو نخواہ میں بلد یاتی انتخا بات سے قبل صوبہ بھر کے بلدیا تی ملا زمین کو درپیش دیرینہ مسائل فی الفور حل کیے جا ئے ۔

اور عر صہ دراز سے زیر التواء سر وس سٹرکچر ، اپ گر یڈیشن اور کنٹر کٹ ملا زمین کو مستقل کر نے کے معا ملا ت کو نمٹا کر بلدیا تی ملا زمین میں پھیلی ہو ئی بے چینی کا فی الفور خاتمہ کیا جائے کیو نکہ جب تک صو بہ کے بلدیا تی ملا زمین مطمئن نہیں ۔ اُس وقت تک بلدیاتی ادارے فعا ل کر دار ادا نہیں کر سکتے ۔فیڈریشن رہنما ؤ ں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ صو بائی وزیر بلدیات اور سیکر ٹری لو کل کو نسل بورڈ نے کئی بار مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کر وائی لیکن ابھی تک شنوائی نہ ہو سکی ۔

اسلئیے وزیر اعلی KPK ،وزیر بلدیات ، سیکر ٹری بلدیات اور نئے سیکر ٹری LCB سے پر زور اپیل ہے کہ ہما رے جا ئز مسائل حل کر نے میں ذاتی دلچسپی لیکر ملا زم دوستی کا مظاہرہ کر یں ، بصورت دیگر صوبہ بھر کے بلدیاتی ملا زمین صوبائی اسمبلی اور المرکز اسلامی پشاور کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا دے کر اپنے جائز مطالبات اور بنیادی حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔اور تمام تر حالات کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر ہوگی ۔