صوابی، لائف خیبر پختونخوا کی ا یگزیکٹیو کونسل کا اجلاس، بونیر اور چارسدہ میںآ ئی کیمپس لگانے کا فیصلہ

پیر 2 مارچ 2015 23:27

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2مارچ۔2015ء ) لائف خیبر پختونخوا کے ا یگزیکٹیو کونسل کا اجلاس لائف خیبر پختونخوا کے مرکزی دفتر میں زیر صدارت لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی سرپرست اعلیٰ حاجی فضل ہادی منعقد ہوا ۔۔ اس اجلاس میں آنے والے آئی کیمپس کے حوالے سے اہم بات ہوئی لائف خیبر پختونخوا اور الشفاء ٹرسٹ کے زیر انتظام دو آئی کیمپس بتاریخ2مارچ کو ضلع بونیر موضع چنگلئی جبکہ ووسرا آئی کیمپ 11مارچ کو ضلع چارسدہ میں لگائیں گے۔

اس اجلاس مین لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری آصف زمان، لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی سینئر نائب چیئرمین وصوبائی ریلیف انچارج ارشد علی، لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی جائینٹ سیکرٹری اعجاز علی،لائف صوابی کے پروگرام منیجر و فنانس سیکرٹری تلاوت شاہ ، لائف خیبر پختونخوا کے شعبہ صحت کے صوبائی انچارج ارسلان خان صوبائی پریس سیکرٹر ی اختشام الحق ہیلتھ کے معاون سیکرٹری نعیم اکبر اوصوبائی ریلیف سیکرٹری سلمان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

۔ اس آئی کیمپ میں علاقہ کے بے کس اور مسکین لوگ بڑی تعداد میں مستفید ہوں گے ۔اس کیمپ میں مریضوں کو نظر اور دھوپ کے چشمے اور اس کے ساتھ ساتھ فری ادویات دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس کیمپ جو مریض کو آپریشن کی ضرورت ہو گی اس کو الشفاء ٹرسٹ کی طرف سے الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی میں فری کیا جائیگا۔اس کیمپ کی نگرانی لائف خیبر پختونخوا کے صوبائی منیجر ہیلتھ ارسلان خان جبکہ الشفاء ٹرسٹ کی طرف سے برادر راجہ راحیل ہی کریں گے ۔

لائف خیبر پختونخوا کے چئیرمین نے لائف خیبر پختونخوا کے کاموں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یہ ہم پر یعنی ہمارے تنظیم لائف پر اللہ کا بڑا احسان ہے کہ ہم نے تھوڑے ہی عرصے میں خدمت انسانیت کا بیڑا اٹھایا۔میں اپنے لائف کے تمام ممبرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔جس نے شب و روز محنت کرکے لائف صوابی کو بہتر سے بہترین بنایا۔