5 مارچ کو سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں، کچھ لوگ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے سیاسی ماحول اور فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں ق لیگ نے سینٹ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی مکمل حمایت کی ہے،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی صحافیوں سے بات چیت
پیر 2 مارچ 2015 23:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 5 مارچ کو سینٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہے ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر اسی سلسلے میں دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ آیا ہوں ، وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، نیشنل پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچکزئی سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔
نواب ثناء اللہ زہری کی کوششوں سے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور ق کو ایک ساتھ لے کر جارہے ہیں یہ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر مملکت جام کمال ، وفاقی وزیر جنرل قادر بلوچ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن ، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواب ثناء اللہ زہری ، سردار یعقوب ناصر ، مسلم لیگ (ق) کی صوبائی صدر جعفر مندوخیل ، وزیراعلیٰ کے مشیرحاجی اکبر آسکانی ،ارکان صوبائی اسمبلی سردار صالح محمد بھوتانی ،ڈاکٹر رقیہ ہاشمی ، عاصم کرد گیلو ، اظہار حسین کھوسہ ، در محمد ناصر ،مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر میر عرفان کرد،ملک ابرار محمود،مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علاؤ الدین کاکڑاور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.