سیکورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا

پیر 2 مارچ 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کاآج سے شروع ہونیوالا دوسرا مرحلہ مطلوبہ سکیورٹی اہلکار کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونا تھاتاہم پولیو کی رضاکاروں اور موبائل ٹیموں کو مطلوبہ سکیورٹی اہلکار وں کی عدم دستیابی کیباعث ملتوی کیاگیا۔دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کے 17زونز میں دو لاکھ 15ہزار سے زائدبچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیجاناتھے جبکہ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتہ مکمل کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :