وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ کی چھت گرنے واقعے پر اظہارافسوس

پیر 2 مارچ 2015 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے متنی میں ایف سی چیک پوسٹ کی چھت گرنے کے سبب متعدد جوان جاں بحق اور زخمی ہونے کے سانحے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے ملکی سرحدوں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قربانیوں پر دیگر سیکورٹی اہلکاروں کی طرح ایف سی جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا وزیراعلیٰ نے جاں بحق ایف سی جوانوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور انکے سوگوارخاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :