تیز بارشیں،وزارت داخلہ کا جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم ،

چیف کمشنر اسلام آباد اور رالپنڈی انتظامیہ نے مانیٹرنگ کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیدیں

پیر 2 مارچ 2015 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) تیز بارشیں،وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر اسلام آباد اور رالپنڈی انتظامیہ نے مانیٹرنگ کے لئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دیں،وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ تیز بارشو ں کے باعث طغیانی نالوں کی مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے تیار رہا جائے ،راولپنڈی کو اگاہ کیا گیا کہ نالہ لئی سمیت شہر کے دیگر چھوٹے بڑ ے نالو ں کو خصوصی طور پر نظر میں رکھا جائے ،برما پل کے قریبی علاقو ں ،غوری ٹاؤن،برما ٹاؤن،کھنہ ڈاک ،کھنہ ایسٹ سمیت دیگر علاقے جو سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں وہاں انتطامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جائیں،وزارت داخلہ کی ہدائیت کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ نے سیلابی نالوں کی مانیٹرنگ کے لئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں