پشتونخواملی عوامی پارٹی کے وفد کی لیگی ہنماء سرداریعقوب خان ناصرسے ملاقات،سینٹ انتخابات بارے تبادلہ خیال

پیر 2 مارچ 2015 22:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرعثمان کاکڑ کی سربراہی میں وفد نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء سرداریعقوب خان ناصرسے ان کے رہائش گاہ پرملاقات کی اس موقع پرصوبائی وزراء ڈاکٹرحامداچکزئی،عبیداللہ بابت،رکن قومی اسمبلی عبدالقہارودان،رکن صوبائی اسمبلی منظوراحمدکاکڑ،رکن صوبائی اسمبلی سرداردرمحمدناصراورمسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری نصیب اللہ بازئی بھی موجودتھے اجلاس میں سینٹ انتخابات کے بارے تبادلہ خیال کیاگیا