عوام خصوصاً ملازمین کو رب العالمین کی بندگی واختیار ،ان کے بندوں کواسلام کی طرف بلانے اور دنیا وآخرت سنوارنے سے ترقی وخوشحالی امن اورسکون اطمینان میسر آئیگا،تحریک محنت کراچی بلوچستان زو ن

پیر 2 مارچ 2015 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) تحریک محنت کراچی بلوچستان زو ن کے صدر عبدالرحیم اعوان نے کہا کہ عوام خصوصاً ملازمین کو رب العالمین کی بندگی واختیار کرنے،ان کے بندوں کواسلام کی طرف بلانے اور ان کی دنیا وآخرت سنوارنے سے ترقی وخوشحالی امن اورسکون اطمینان میسر آئیگاتحریک محنت معاشرے کو بزریعہ کتب ولٹریچر تبدیل کرکے اسلام کی آغوش میں لینے کا نام ہے ۔

ملازمین تحریک محنت کا ساتھ دیکر گھروں اور دفاتر کی سطح پر اسلامی لائبریریاں قائم کرکے دین کی شمعیں روشن کریں ۔دینی اسلامی کتابوں کے ذریعے اللہ سے رابطہ ،دین کی دعوت عام کرنے اور باعمل زندگی گزارنے میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہا رانہوں نے دفتر تحریک محنت کوئٹہ میں زمہ داران کے اجلاس میں ممبر سازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی تحریک محنت کا پورے ملک میں ممبر سازی مہم کا آغازہوگیا اس موقع پر تحریک محنت کوئٹہ کے قائم مقام صدر عابد حسین ، سیکرٹری جنرل صلاح الدین کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مزید کہاکہ مسلمانوں کے اجتماعی معاملات میں ذمہ دار وقائد کو بھرپور جدوجہد کرکے پسینہ بہانا چاہیے غفلت ،کمزوری، کوتاہی وسستی سے معاملات بگاڑ کی جانب جاتے ہیں جہنم کی آگ سے بچنے کیلئے اسلامی تعلیمات عام کرنے ،باعمل باکردار دیانت وامانت سے لیس اسلامی زندگی گزارناچاہیے اور دعوت وتبلیغ اور اسلامی حکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک میں اسلامی نظام غالب ہوسکیں

متعلقہ عنوان :