باہم مربوط اورمضبوط جماعتی نظم سے اسلامی نظام کاہدف بھی حاصل کیاجاسکتاہے،جے یو آئی کوئٹہ

پیر 2 مارچ 2015 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیرحافظ قدرت اللہ لہڑی اورمولاناحبیب اللہ مینگل نے کہاہے کہ باہم مربوط اورمضبوط جماعتی نظم سے اسلامی نظام کاہدف بھی حاصل کیاجاسکتاہے،عوام قوم پرستوں کی کرپشن اورنااہلی سے تنگ آچکے ہیں،جمعیت کے ورکروں کودعوت عام کرنے کے لئے فضاسازگارہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے بنوریہ اوربنگلزئی یونٹوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجماعات سے میرزائدابابکی اورحافظ حمیداللہ نے بھی خطاب کیا،انہوں نے علماء،مہتممین اورخطباء سے ملاقات کے لئے تین کیمٹیاں تشکیل دیں،انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ آئینی تر میم کے ذریعے نہیں روکی جا سکتی ہے بلکہ جماعتوں کے مضبوط فیصلوں سے روکی جا سکتی ہے ،جن لوگوں کو اپنے ہی لو گوں پر اعتماد نہیں وہ عوام کو کیا اعتماد دے سکتے ہیں،مو لا نا فضل الرحمن نے ہمیشہ ہارس ٹریڈنگ کی مخالفت کی ہے ،کپتان کو ٹکٹیں دیتے وقت خریدو فروخت والے نظر نہیں آئے تھے جس پر اب وہ شور کر رہے ہیں ، پیسے کی سیا ست کا کھیل کس نے کھیلا ہے یہ سب جا نتے ہیں انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن اور ان کی جماعت پورے اعتماد کے ساتھ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہیں جن لو گوں اعتماد نہیں ہو تا وہ دوسروں کی بیساکھی کا سہارا لینے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے قومی اسمبلی نا منظور اور خیبر اسمبلی منظور اور اب سینٹ بھی منظور یہ نعرے قوم کی سمجھ سے با لا ہیں انہوں نے کہا کہ نعروں کی تبدیلیا ں یہ بتا رہی ہیں قوم کے مفاد کے لیئے نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لیئے یہ سب کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیئے ہر جماعت اپنی سطح پر کردار ادا کر نا چاہیے