بحرین سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز دلی کی طرف موڑ دی گئی،

214پاکستانی مسافر 10گھنٹے تک طیارے میں پھنسے رہ گئے،پا، مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا

پیر 2 مارچ 2015 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) بحرین سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز دلی کی طرف موڑ دی گئی،214پاکستانی مسافر 10گھنٹے تک طیارے میں پھنسے رہ گئے،پائلٹ کے مطابق شدید دھند اور خرابی موسم کی وجہ سے پرواز کو دلی کی طرف موڑا گیا،مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلف ائیرلائن کی پروازGF 766 گزشتہ روز بحرین سے لاہور آرہی تھی،جس میں 214مسافر جن میں پاکستان،مشرق وسطیٰ سمیت دیگرممالک کے باشندے بھی شامل تھے،سینکڑوں مسافروں کیلئے انتہائی خوفناک لمحہ اس وقت تھا جب طیارے میں بتایا گیا کہ خرابی موسم اور شدید دھند کی وجہ سے لاہور پرواز نہیں جاسکتی لہٰذا ہمیں ہنگامی طور پر دلی جانا پڑے گا۔

اس اعلان کے بعد سینکڑوں مسافر شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے جبکہ ان کے ذہنوں پر خوف سما گیا۔بعد ازاں 10گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا،بعض مسافروں نے اس واقعے کو ایک سازش قرار دیا،تاہم اس کے اصل حقائق کیا ہیں یہ جاننے کیلئے مشیر ہوابازی شجاعت عظیم نے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔۔

متعلقہ عنوان :