خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ پیر کے روز سے شروع ہو گیا

پیر 2 مارچ 2015 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) صحت کا اتحاد پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں پولیو مہم کادوسرا مرحلہ پیر کے روز سے شروع ہو گیا۔ تین دنوں پرمحیط اس مہم کے دوران صوبے کے اکیس اضلاع میں 27لاکھ اور 70ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے پولیوایمرجنسی آپریشن سنٹر سے جاری رپورٹ کے مطابق اس مہم کے لئے مجموعی طور پر 8,157پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جن میں سے موبائل ٹیموں کی تعداد 7,168فکس ٹیموں کی تعداد 717جبکہ ٹرانزٹ ٹیموں کی تعداد 272ہے۔

ان موبائل ٹیموں کے لئے 233گاڑیاں اور 1812موٹر سائیکلیں فراہم کی گیئں ہیں۔ مہم کے دوران ضلع بنوں، چارسدہ،ڈی آئی خان، ہنگو، لکی مروت، مردان، پشاوراورٹانک کے تمام یونین کونسلوں اور ان اضلاع میں قائم تمام مہاجر کیمپوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جبکہ باقی اضلاع کے منتخب یونین کونسلوں اور خصوصاً ہائی رسک علاقوں میں بچوں کوپولیو بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :