پشاور، آج سی جے ایف اور ٹی ڈی ایف ایکساتھ یوم آزادیٴ موسیقی کا عالمی دن منائینگے

پیر 2 مارچ 2015 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) یوم آزادیٴ موسیقی کا عالمی دن آج پشاور سمیت پورے صوبے میں منایا جائے گا ۔ کلچر جرنلسٹس فورم اور تخلیق ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن آج مشترکہ طور پر یوم آزادیٴ موسیقی کا عالمی دن منائیں گے ۔ اس حوالے سے پشاور پریس کلب میں آج 2 بجے خصوصی تقریب نو لمٹ اور کوربہ کے تعاون سے منعقد ہوگی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعلیٰ امجد آفریدی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سی جے ایف کے احتشام طورو اور ٹی ڈی ایف کے ارشد حسین کی صدارت میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں روخان یوسفزئی‘ شیر عالم شنواری‘ سجاد خلیل‘ امجد ہادی یوسفزئی‘ عنایت الرحمن‘ امجد علی خادم‘ عزیز بونیری‘ اعجاز آفریدی‘ گلوکار ہمایون خان‘ بختیار خٹک اور زیک آفریدی نے شرکت کی اجلاس میں آج کے پروگرام کے حوالے سے انتظامات زیر بحث آئے اس موقع پر خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی یوم آزادیٴ موسیقی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ملاقات کے بعد تمام اضلاع میں رابطہ کاروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقامی گلوکاروں اور فنکاروں کو مدعو کریں اوراس دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں ۔

متعلقہ عنوان :