کوئٹہ، فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر پاکستان پوسٹ کی ز سینیٹر سردار فتح محمد محمدحسنی سے ملاقات ،پاکستان پوسٹ کی سروسز کے بارے میں تبادلہ خیال

پیر 2 مارچ 2015 22:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء) فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر پاکستان پوسٹ نے گذشتہ روز سینیٹر سردار فتح محمد محمدحسنی سے ملاقات کی جس میں پاکستان پوسٹ کی سروسز کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا پاکستان پوسٹ کی سروسز میں الیکٹرانک منی آرڈر ‘فیکس منی آرڈر ‘ ارجنٹ میل سروس اور بین الاقوامی مقابلہ خطوط نویسی 2015 ء کے بارے میں بتایا سینیٹر سردار فتح محمد محمدحسنی نے پاکستان پوسٹ کی سروسز اور مقابلہ خطوط نویسی کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر فیصل جہانگیر مارکیٹنگ آفیسر نے سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی کو یادگار ڈاک ٹکٹوں کا البم پیش کیا ۔