چاغی میں بھی بلوچ کلچر ڈے کو جوش خروش کے ساتھ منایا گیا

پیر 2 مارچ 2015 22:09

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2مارچ۔2015ء)بلوچستان بھر کی طر ح چاغی میں بھی بلوچ کلچر ڈے کو جوش خروش کے ساتھ منایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف سی 56ونگ چاغی کے زیر اہتمام سب تحصیل چاغی میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا ایف سی کی جانب سے بلوچی ثقافتی اسٹال لگائے گئے ،جس میں بلوچی قدیم چیزیں رکھی گئی تھی ،اور بلوچی چھاپ ،ڈھول اور گلو کاروں نے بلوچی ں گانے بھی گائے گئے ۔

اس موقع پر ایف سی 56ونگ کے کمانڈر کرنل ارشد حسین بلوچ ،کرنل دالبندین افتخار آحمد ،صوبیدار لقمان بلوچ ،اور چاغی کے ممتاز قبائلی رہنما وں ملک کریم داد محمد حسنی ،سراد علی دوست مینگل ،وائس چیرمین میر شاہ فیصل سنجرانی ،سرداد عبد الغیاث درانی ،صدر الدین عینی ،کتاب شاہ ،ودیگر نے شرکت کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف سی کے کمانڈر کرنل ارشد حسین بلوچ ،کرنل افتخار آحمد اور قبائلی عمائدین نے اسٹالوں کا دورہ کیا ،قبل ازیں ،سب تحصیل چاغی شہر میں نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل نے دو مارچ بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی اور بلوچی ڈھول ،چھاپ ودیگر ثقافتی ،کلچر منایا گیا ۔

چاغی کے صدر مقام دالبندین میں بھی مختلف لوگوں کی جانب سے بھی کلچر ڈے منایا گیا ۔اور سول کلب دالبندین میں پروگرام منعقد کیا گیا ۔اسی طر ح ضلعی بھر میں بڑی جوش خروش کے ساتھ دو مارچ بلوچ کلچر ڈے منائے گئے ۔