2015ء کو پاک چائنہ اقتصادی تعاون کے آغاز کے طور پر منایا جا رہا ہے،پاک چین دوستی نئے دور میں داخل ہوگی‘ شہباز شریف
پاکستان اور چین کے مابین دوستی کے مضبوط رشتے سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکے ،اربوں ڈالر کے معاہدوں سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، پاک چائنہ اکنامک کوریڈور دونوں ملکو ں میں بڑھتے معاشی تعلقات کے استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ، پاکستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، چینی لیڈرشپ پاکستان کی موجودہ قیادت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے‘ چینی قونصل جنرل
پیر 2 مارچ 2015 21:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں تعینات چین کے پہلے قونصل جنرل یو بورن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے۔
چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور پاک چین دوستی ہر کسوٹی پر پورا اتری ہے۔ چین کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بے پایاں تعاون لائق تحسین ہے۔ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ،شہد سے میٹھی،فولاد سے زیادہ مضبوط اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔چین نے پاکستان کے مختلف شعبوں کی ترقی میں تعاون فراہم کر کے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.