Live Updates

موٹروے کے نزدیک سالٹ رینج میں خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کی منظوری،

وزیراعلیٰ پنجاب کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں موٹروے کے نزیک خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ، بین الاقوامی کنلسٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت

پیر 2 مارچ 2015 21:48

موٹروے کے نزدیک سالٹ رینج میں خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں موٹروے کے نزدیک سالٹ رینج میں خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی، معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مجوزہ منصوبے پر کام کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور معروف بین الاقوامی کنلسٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے فی الفور ضروری کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے مجوزہ منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، صوبائی وزیر ہاؤسنگ تنویر اسلم ملک، ایم پی اے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :