سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کیس میں حکومت سے جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن دو ہفتے میں طلب کرلیا

پیر 2 مارچ 2015 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم کیس میں حکومت سے جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن دو ہفتے میں طلب کرلیاایم کیو ایم کے کارکن فراز عالم قتل کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک کوئی تفتیش یا تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکی ہیں، میڈیا کے ذریعے ہی پتہ چلا کہ پہلے غلام سرور گورائی کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے اور پھر پتہ چلا کہ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے لیکن اس کا ابھی تک نوٹیفکیشن نہیں ملا، اس پر عدالت نے حکومت کو دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن کی کاپی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :